..بھارت کے مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے فلم ساز کر ن جوہر کے عدم برداشت سے متعلق بیان پر تبصرے کرنے سے انکار کرتے ہوئے ، کرن جوہر کی پٹائی کر دینے کا مشورہ دے ڈالا۔
معاملہ سانحہ دادری کا ہو یا فنکاروں کی ایوارڈ واپسی کا،بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور گھٹتے ہوئے آزادی اظہار کے ماحول کو ہر ذی شعور شہری نے محسوس کیا۔عامر خان اور شاہ رخ پر تو چھاپ لگی مذہب کی لیکن مودی جی کے ہم مذہب کرن جوہر جیسے پڑھے لکھے فلمساز نے ماحول کی سنگینی کا احساس دلایا۔
Noori Nastaleeq, Nafees nastaleeq, Nafees Web Naskh, Helvetica, sans-serif">
کرن جوہر نے کہا کہ’’ ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں کسی کی زندگی پربات کی جائے تو اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، بھارت میں کوئی آزادانہ طریقے سے نہ لکھ سکتا ہے اور نہ ہی کچھ کہہ سکتا ہے اوراگر کچھ فلمایا جائے تو اسے سنسر کردیا جاتا ہے تو ایسے ماحول میں ہم اپنے آپ کو جمہوری کس طرح کہہ سکتے ہیں۔
بس اسی بیان پر تبصرے کے لئے کہا گیا جودھپور کا دورہ کرنے والے حکمراں بھارتیہ جنتہ پارٹی کے ریٹائرڈز جنرل وی کے سنگھ سے تو جھلاّ اٹھے